19 اپریل 2013 - 19:30
کراچی:ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، 2افراد ہلاک

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ابنا: کراچی، رات گئے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مزید دو افراد کو ہلاک اور ایک شخص کو زخمی کردیا۔  گارڈن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ بنارس پل کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا ۔لانڈھی میں بھی ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

.......

/169